وجے واڑہ،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو نے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو آج رات تین کروڑ روپے کا چیک دیا۔انہوں نے سندھو کے کوچ پلیلا گوپی چند کو بھی 50لاکھ روپے کا چیک اور ریو اولمپکس میں مرد سنگل بیڈمنٹن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی کدامبی سری کانت کو 25لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔وجے واڑہ کے قریب فیری گاؤں میں مقدس سنگمن میں کرشن پشکرم کی اختتامی تقریب میں تینوں کو چیک دئے گئے۔امن کی راہ تلاش کرنے کے لئے بدھ مت تنظیم سازش کا انعقاد کرے گا۔